زاپوریا نکلیئر پاور پلانٹ کی بیک اپ لائن مرمت کے بعد بحال، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

یکم مارچ کو دریائے دنیپرو کی مخالف سمت  میں نقصانات کی وجہ سے پلانٹ  اور بیک اپ پاور لائن کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا تھا

2006814
زاپوریا نکلیئر پاور پلانٹ کی بیک اپ لائن مرمت کے بعد بحال، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے صدر رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ یوکرین  کے زاپوریا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو 4 ماہ کے بعد دوبارہ سے  بیک اپ پاور لائن سے جوڑ دیا گیا  ہے، لیکن خطے میں جھڑپوں کے باعث  اس اسٹیشن  کی صورتحال  کافی نازک  ہے۔

ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ تحریری بیان میں  زاپوریا نکلیئر پاور  پلانٹ کی تازہ صورتحال  کے بارے میں گروسی کے جائزات کو جگہ دی گئی ہے۔ گروسی نے بتایا کہ جنگ سے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں 6 بیک اپ پاور لائنیں تھیں، تنازعات کی وجہ سے صرف 330 کلو واٹ کی لائن دستیاب تھی، لیکن۔ یکم مارچ کو دریائے دنیپرو کی مخالف سمت  میں نقصانات کی وجہ سے پلانٹ  اور بیک اپ پاور لائن کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا تھا ، خطے کے مشکل حالات کی وجہ سے اس کی مرمت یکم  جولائی تک ممکن بن سکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایٹمی پاور پلانٹ کے آپریشن کے لیے توانائی فراہم کرنے والی 750 کلو واٹ کی بیرونی لائن موجود ہے، اور جنگ سے پہلے 750 کلو واٹ کی 4 بیرونی لائنوں سے بجلی کی ترسیل کی جاتی تھی۔   لیکن   اسوقت قابل استعمال واحد لائن  کو نقصان پہنچنے کی صورت میں  یہ 330 کلو واٹ کی بیک اپ لائن  فعال بنائی جا سکے گی جو کہ  جوہری توانائی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

گروسی نے یاد دلایا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ایٹمی تنصیب 7 مرتبہ بیرونی توانائی کے ذرائع سے منقطع ہو چکی ہے اور اس دوران ڈیزل سے چلنے والے ہنگامی جنریٹرز کو استعمال میں لایا  گیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ پاور پلانٹ کی بیک اپ پاور لائن کی مرمت ایک مثبت پیشرفت ہے، گروسی نے اس بات پر زور دیا کہ سہولت کے بیرونی توانائی کے منبع کے حوالے سے حساس صورتحال جاری ہے، اور یہ نازک صورتحال جوہری تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے عدم استحکام کا باعث بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں