سری لنکا میں ایک مریض کے گردے سے نکالی گئی پتھری گینز بُک میں درج ہو گئی

دارالحکومت کولمبو کے ایک ہسپتال میں ایک مریض کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے وزنی پتھری نکالی گئی ہے

2000723
سری لنکا میں ایک مریض کے گردے سے نکالی گئی پتھری گینز بُک میں درج ہو گئی

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے ایک ہسپتال میں ایک گردے کے آپریشن میں مریض کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے وزنی پتھری نکالی گئی ہے۔

سی این این کے مطابق 62 سالہ ریٹائر فوجی کانسٹس کونگے پیٹ کی درد کی شکایت سے کولمبو کے فوجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

گردے میں پتھری کی تشخیص کے بعد یکم جو ن کو مریض کا آپریشن کیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کونگے کے گردے سے 13،3 سینٹی میٹر لمبی، 10،5 سینٹی میٹر چوڑی اور 801 گرام وزنی پتھری نکالی گئی ہے۔

یہ پتھری دنیا میں گردے کی سب سے بڑی پتھری کی حیثیت سے دو مختلف کیٹیگریوں میں یعنی وزن اور حجم  کے حوالے سے گینز بُک میں ریکارڈ کر لی گئی ہے۔

اس سے قبل 2008 میں پاکستان کے ایک ہسپتال میں 620 گرام وزنی پتھری نکالی گئی تھی۔ اس پتھری کے ساتھ 2004 میں بھارت کے ایک ہسپتال میں نکالی گئی 13 سینٹی میٹر بڑی پتھری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔



متعللقہ خبریں