شینگن ویزا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرنے کا عمل درآمد

ویزا موبائل آلات پر ڈاؤن لوڈ کیے جا سکیں گے اور ویزا کے درخواست دہندگان کئی زبانوں میں آن لائن ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے

1999439
شینگن ویزا  ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرنے  کا عمل درآمد

یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے شینگن ویزوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق نئے مسودہ قانون پر اتفاق قائم کر لیا ہے۔

جب نیا قانون نافذ ہو جائے گا، پاسپورٹ پر چسپاں ویزے ڈیجیٹل ہو جائیں گے اوران کا اجرا  انٹرنیٹ پر 2D بارکوڈ کے طور پر کیا  جائیگا۔

ویزا موبائل آلات پر ڈاؤن لوڈ کیے جا سکیں گے اور ویزا کے درخواست دہندگان کئی زبانوں میں آن لائن ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

نئے نظام کے ساتھ، درخواستوں پر ایک ہی انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔ ضروری دستاویزات اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپ لوڈ کیے جائیں گے، اور ویزا فیس یہاں جمع کی جا سکتی ہے۔

 

صرف وہ لوگ جو پہلی بار ویزا کی درخواست کرتے ہیں، جن کا بائیو میٹرک ڈیٹا درست نہیں ہے اور جن کے پاس نئے پاسپورٹ ہیں انہیں شینگن ممالک کے قونصل خانوں میں ذاتی طور پر اپلائی کرنا ہوگا۔

شینگن ویزوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ، اس کا مقصد لاگت کو کم کرنا اور ویزا کی درخواستوں کو تیز کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کا مقصد اس طرح شینگن علاقے کی سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔

مسودہ قانون یورپی یونین کے سرکاری جریدے میں شائع ہونے کے 20 دن بعد، یورپی کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے اس کی باضابطہ منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گا۔



متعللقہ خبریں