ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے 2024-2025 کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 76 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دائرہ کار میں ڈبلیو ایچ او کے بجٹ پر بحث ہوئی

1989604
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے 2024-2025 کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ

رکن ممالک نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے 2024-2025 کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایک تحریری بیان کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 76 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دائرہ کار میں ڈبلیو ایچ او کے بجٹ پر بحث ہوئی ۔

رکن ممالک نے رکنیت فیس میں 20 فیصد اضافے کا عہد کرتے ہوئے  WHO کے2024-2025 پروگرام بجٹ  کی منظوری دے دی ۔ اس پروگرام کا بجٹ 6.83 بلین ڈالر مقرر کیا گیا  ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم  گیبریئس نے رکن ممالک کی  اس فیصلے پر  بھرپور حمایت اور ڈبلیو ایچ او پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔

ممبرشپ فیس میں 20 فیصد اضافہ گزشتہ سال کے متعلقہ فیصلے کے ساتھ قبول کردہ  ایک  ضمانت  ہے، یہ نوٹ کیا گیا کہ WHO کی پائیدار مالیات سے متعلق دیگر سفارشات، جن میں احتساب، گورننس اور فنانسنگ کے حوالے سے اصلاحات شامل ہیں ، پر  76ویں ورلڈ ہیلتھ  اسمبلی کے اجلاس  میں جامع طور پر  بحث کی جائے گی۔

"زندگیوں کے تحفظ " اور "سب کے لیے صحت"  جیسے معاملات پر پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے 21 مئی کو شروع ہونے والا اجلاس  30 مئی کو اختتام پذیر  ہوگا۔



متعللقہ خبریں