لندن میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے مظاہرے

30 ہزار سے زائد افراد  کے شریک ہونے والے اس مظاہرے میں درجنوں ماحولیاتی تنظیموں  نے اپنے اپنے سٹالز لگاتے ہوئے   اس میں  حصہ لیا

1978056
لندن میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے مظاہرے

برطانوی دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد نے برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے اور اس کے اطراف کی گلیوں میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے مظاہرہ کیا۔

Extinction Rebellion (XR) نامی تنظیم کی کال پر ہزاروں لوگ صبح سے ہی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہونا شروع ہو گئے۔

تنظیم کی ویب سائٹ کے  میٹر کے مطابق 30 ہزار سے زائد افراد  کے شریک ہونے والے اس مظاہرے میں درجنوں ماحولیاتی تنظیموں  نے اپنے اپنے سٹالز لگاتے ہوئے   اس میں  حصہ لیا۔

پارلیمنٹ کے سامنے   واقع آبنگڈون روڈ، مل بینک روڈ اور گریت پیٹر اسٹریٹ  کو بند کرنے والے مظاہرین نے "دنیا کو بچانے کے لیے ابھی بھی دیر نہیں ہوئی"، " کوئی بی  سیارہ نہیں"، " موسمیات کے حوالے سے کوئی تدابیر اختیار نہ کی گئی تو ہم سب ختم ہو جائیں گے" اور "پانی کو صاف کرہ ارض کو سبز بناو" پر مبنی  نعرے لگائے۔

ایکس آر کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق 4 دن تک جاری رہنے والے مظاہروں  میں 50 ہزار سے زائد مظاہرین پارلیمنٹ کے گرد جمع ہوں گے اور یہ کارروائیاں رات کو بھی جاری رہیں گی۔

ماحولیاتی اور آب و ہوا کے مسائل پر بات ہونے والے مظاہرے پیر تک جاری رہیں گے۔



متعللقہ خبریں