استوائی گنی: ماربرگ وائرس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 11 ہو گئی
استوائی گنی میں ماربرگ وائرس کے نتیجے میں مزید 2 اموات کے بعد جانی نقصان کی کُل تعداد 11 ہو گئی
1953156
استوائی گنی میں ،پہلی دفعہ 14 فروری کو تشخیص ہونے کے بعد ،'ماربرگ' وائرس کے نتیجے میں مزید 2 اموات کے بعدجانی نقصان کی کُل تعداد 11 ہو گئی ہے۔
استوائی گنی کے وزیر صحت 'میٹوہا اونڈو آئیکابا'نے جاری کردہ بیان میں ماربرگ وائرس کے نتیجے میں مزید 2 اموات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے، ہلاک ہونے والوں سے قریبی رابطے والے 48 افراد کی نشاندہی کی اور ان میں سے 7 افراد کو نگرانی میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 14 فروری کو ملک کے مغربی صوبے 'کی۔نٹم' میں، 9 افراد کی اموات کے بعد کئے گئے ،ہیمرجک بخار ٹیسٹ کے نتائج مثبت نکلنے کا اعلان کیا تھا۔