امریکی مشیر جیل سیلوان، کیا واقعی میں کورونا وائرس چین کی ایک لیبارٹری سے غلطی سے لیک ہوا تھا؟

صدر جو بائیڈن نے انٹیلی جنس یونٹس کو بارہا اس مسئلے کی جڑ تک پہنچنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں

1951968
امریکی مشیر جیل سیلوان، کیا واقعی میں کورونا وائرس چین کی ایک لیبارٹری سے غلطی سے لیک ہوا تھا؟

متحدہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اس سوال کا کوئی "یقینی جواب" نہیں ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کی وبا لیبارٹری سے پھیلی۔

سی این این سے  انٹرویو کے دوران  سلیوان سے وال سٹریٹ جرنل میں شائع  محکمہ توانائی کی رپورٹ  کہ، "کووڈ-19 کی وباء ممکنہ طور پر لیبارٹری سے وائرس کے غلطی سے لیک ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی۔" کے بارے میں دریافت کیا گیا۔

سلیوان نے کہا کہ اس معاملے پر انٹیلی جنس کمیونٹی میں مختلف آراء ہیں، لیکن اس بات کا یقین کرنے کے لیے مطلوبہ سطح کی  معلومات موجود  نہیں ہیں۔

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ صدر جو بائیڈن نے انٹیلی جنس یونٹس کو بارہا اس مسئلے کی جڑ تک پہنچنے کی ہدایت کی ہے، سلیوان نے کہا، "اگر ہمیں مزید معلومات ملتی ہیں، تو ہم اسے کانگریس اور امریکی عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔ تاہم، اس وقت انٹیلی جنس کمیونٹی سے اس  سوال کا کوئی 'حتمی جواب'  سامنے نہیں آ سکا۔"

وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ' ایک خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق جو محکمہ توانائی نے حال ہی میں وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے اہم ارکان کو فراہم کی ہے  ' کے مطابق کوویڈ 19 وائرس ممکنہ طور پر چین کی ایک لیب سے غلطی سے لیک ہوا ہے ۔



متعللقہ خبریں