ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اختراع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک مشترکہ ویژن دستاویز پر دستخط

دونوں ممالک کا مقصد جدت، ٹیکنالوجی اور صنعت میں تعاون سے انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے

1952077
ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اختراع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک مشترکہ ویژن دستاویز پر دستخط

ہندوستان اور جرمنی نے اختراع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک مشترکہ ویژن دستاویز پر دستخط کئےہیں۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ملک کے سرکاری دورے کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ برلن اور نئی دہلی انتظامیہ نے جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ ویژن دستاویز پر دستخط کیے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ طے پانے والی وژن دستاویز دونوں ممالک کے درمیان اب تک کی سب سے جامع اقتصادی دستاویز ہے ،  اور یہ کہ فریقین عالمی امن، استحکام، پائیداری اور خوشحالی کے لیے اپنی اپنی  ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کا مقصد جدت، ٹیکنالوجی اور صنعت میں تعاون سے انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے، بتایا گیا کہ مشترکہ وژن دستاویز میں مصنوعی ذہانت اور 6G جیسی جدید ٹیکنالوجی کی ترقی میں تعاون جیسے   عوامل شامل ہیں۔

ہندوستان کی سلیکون ویلی کے نام سے پہچانے جانے والے بنگلور میں سافٹ ویئر کمپنی کے دورے کے دوران  جرمن چانسلر  شولز  نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستانی آئی ٹی پیشہ ور افراد کے لیے ورک ویزے کے حصول کو سہل بنانا چاہتا ہے۔



متعللقہ خبریں