یونان میں اسٹریپ اے وائرس کی وجہ سے پہلی موت

ایک 6 سالہ بچہ سیپٹک جھٹکے  کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے ۔ بچے کے خون کے ٹیسٹوں میں اسٹریپ اے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے: یونان قومی پبلک ہیلتھ

1949439
یونان میں اسٹریپ اے وائرس کی وجہ سے پہلی موت

یونان میں اسٹریپ وائرس کے نتیجے میں  ایک مریض ہلاک ہو گیا ہے۔

یونانی کے قومی پبلک ہیلتھ ادارے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک 6 سالہ بچہ سیپٹک جھٹکے  کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے ۔ بچے کے خون کے ٹیسٹوں میں اسٹریپ اے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بیان میں برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں اسٹریپ اے کے بڑھتے ہوئے کیسوں کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ وبائی ڈیٹا ملک میں عوامی صحت کے بارے میں کسی پُر تشویش صورتحال کی طرف اشارہ نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ اسٹریپ اے وائرس انسان کے گلے یا پھر جلد میں جگہ بنا کر وقتاً فوقتاً نزلے زکام اور گلے کی سوجن کا سبب بنتا ہے۔

اس وائرس کی علامت میں مریض کے جسم پر سرخ دھبے اور جلد کی انفیکشن بھی شامل ہے۔ وائرس بعض مریضوں میں سنجیدہ سطح پر پیچیدگی پیدا کرتا اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔

اسٹریپ اے وائرس چھینکنے، کھانسنے اور قریبی فاصلے سے انسان سے انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں