سیٹ لائٹس کے ذریعے زلزلہ زدہ علاقوں سے ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے

تصاویر میں کیے گئے موازنہ کے ساتھ  ساتھ محفوظ علاقوں کا تعین بھی کرنے والے ماہرین نے ہنگامی پناہ گاہیں قائم کیے  جا سکنے والے مقامات کا بھی انکشاف کیا ہے

1945756
سیٹ لائٹس کے ذریعے زلزلہ زدہ علاقوں   سے ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے

 

6 فروری کو قاہرامان ماراش  میں آنے والے زلزلوں کے بعد  کی کاروائیوں کے لیے، تائیوان کے زمینی مشاہدے کے سیٹلائٹ Formosat-5 کے ذریعے لی گئی تصاویر اور " سینٹنل  ایشیا" سسٹم کے ذریعے  ڈاٹا  حاصل کیا جا رہا ہے۔

تائیوان کی خلائی ایجنسی TASA نے بتایا کہ سیٹلائٹ، جو 2دن میں دنیا کے گرد چکرکاٹتا  ہے، نے 7، 9 اور 11 فروری کو ترکیہ  کے اوپر سے گزرتے  وقت ہوئے زلزلے کےعلاقے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تفصیلی مشاہدہ کیا ہے۔

تائیوان کے ماہرین نے 9 فروری کو سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی آفت زدہ علاقے کی تصاویر کا اسی علاقے میں 25 جنوری کو یورپی خلائی ایجنسی ای ایس اے کے "سنٹینل-2" سیٹلائٹ کی  طرف سے کھینچی  گئی تصاویر سے  موازنہ کیا ہے اور قاہرامان ماراش میں تقریباً 187 ہیکٹر کے رقبے میں زمینی ٹوٹ پھوٹ اور گرنے والی عمارتوں کی تصویریں بناتے ہوئے ممکنہ آفت کے  علاقوں کی نشاندہی کی ہے۔

تصاویر میں کیے گئے موازنہ کے ساتھ  ساتھ محفوظ علاقوں کا تعین بھی کرنے والے ماہرین نے ہنگامی پناہ گاہیں قائم کیے  جا سکنے والے مقامات کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ماہرین نے سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرکے خطے میں ٹیکٹونک پلیٹوں کی نقل و حرکت کا بھی تجزیہ کیا ہے۔

ٹیم کے تجزیے سے یہ بات  آشکار ہوئی ہے  کہ آفٹر شاکس کی وجہ سے آفت کا اثر وسیع ہوا۔

TASA نے 29 ممالک اور خطوں کے 96 اداروں اور 17 بین الاقوامی تنظیموں کے رکن ہونے والے "سنٹینل ایشیا " سسٹم کے ذریعے یکجا کردہ معلومات   کو  اپنے ارکان تک پہنچا دیا ہے۔

آفات و ہنگامی حالات کی ڈائریکڑیٹ  بھی اسی سسٹم کی  رکن  ہے۔



متعللقہ خبریں