چین: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ

ملک میں نئے قمری سال کی تقریبات سے قبل 13 تا 19 جنوری کی تاریخوں میں وائرس کی وجہ سے 12 ہزار 658 اموات واقع ہوئی ہیں: سی ڈی سی

1936300
چین: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ

چین میں روایتی قمری کیلنڈر کے مطابق نئے سال کی تقریبات سے ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کی وجہ سے 12 ہزار 658 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

چین بیماریوں کے کنٹرول مرکز CDC کے جاری کردہ بیان کے مطابق 13 تا 19 جنوری کی تاریخوں میں وائرس کی وجہ سے 12 ہزار 658 اموات واقع ہوئی ہیں۔

ملک میں کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کے اختتام کی تاریخ یعنی 8 دسمبر 2022 سے لے کر 12 جنوری 2023 تک وائرس کی وجہ سے 59 ہزار 938 افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔ ان تازہ اموات کے ساتھ وباء کی آخری لہر میں تصدیق شدہ اموات کی تعداد 72 ہزار 596 تک پہنچ گئی ہے۔

سی ڈی سی کے ماہر برائے وبائی امراض 'وو زن یو ' نے بھی سوشل میڈیا پیج وائیبو سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ حفاظتی تدابیر اٹھائے جانے کے بعد سے چین کی 1،4 بلین آبادی کا اندازاً 80 فیصد  سے زائد حصہ وائرس سے متاثر ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ چینی رسوم  و روایات کے مطابق نئے قمری سال کا پہلا دن اپنے کنبے کے ساتھ گزارنا نہایت اہمیت رکھتا ہے۔  نئے سال سمیت "بہار میلے"  کی تعطیلات میں لاکھوں انسان اپنے کنبوں کے پاس جانے کے لئے اندرونِ ملک سیاحت کرتے ہیں۔ 'چُن ییون' نامی بہار میلے کے دوران کئے جانے والے سفر کو " دنیا کی بڑی ترین اندرونِ ملک نقل مکانی " قرار دیا جاتا ہے۔

ملک کی وزارتِ رسل و رسائل نے جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ رواں سال میں 7 جنوری سے 15 فروری تک محیط 40 روزہ بہار تعطیلات میں 2،1 بلین  سیاحتی سفر متوقع ہیں۔



متعللقہ خبریں