بھارت نے بھوٹان کے اشتراک سے تیار کردہ سیٹلائٹ  خلاء میں بھیج دیا

انڈیا خلائی تحقیقاتی مرکز ISOR نے PSLV-C54 نامی راکٹ کے سیٹلائٹ کو صوبہ آندراپردیش میں واقع ساتش دھاون خلائی مرکز سے خلاء میں بھیجا ہے: بھارت وزارت خارجہ

1911515
بھارت نے بھوٹان کے اشتراک سے تیار کردہ سیٹلائٹ  خلاء میں بھیج دیا

بھارت نے بھوٹان کے اشتراک سے تیار کردہ "انڈیا۔ بھوٹان سیٹ" نامی سیٹلائٹ  خلاء میں بھیج دیا ہے۔

بھارت وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق انڈیا خلائی تحقیقاتی مرکز ISOR نے "پولر سیٹلائٹ فائر وہیکل"PSLV-C54 نامی  راکٹ کے سیٹلائٹ کو صوبہ آندراپردیش کے جنوبی جزیرے سری ہری کوٹا میں واقع ساتش دھاون خلائی مرکز سے خلاء میں بھیجا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ کے ساتھ، بھوٹان کے اشتراک سے بنائے گئے "انڈیا۔بھوٹان سیٹ" اور بھارت کے زمینی مانیٹر سیٹلائیٹ کے ساتھ ساتھ دیگر سیٹلائٹوں کو بھی خلاء میں بھیجا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوٹان، "انڈیا۔بھوٹان سیٹ" سے متوقع ہائی ریزولیوش تصاویر کو قدرتی وسائل کی تلاش و استعمال کے معاملے میں استعمال کرے گا۔

سیٹلائٹ فائر کرنے کے بعد بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے بھوٹان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل طے کر لیا ہے۔

جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت میں بھوٹان کے انجینئروں کو سیٹلائٹ بنانے کی اور ان سیٹلائٹوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے تجزئیے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس تعاون کے ساتھ تیار کئے گئے سیٹلائٹ کو آج خلاء میں بھیج دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں