"آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو" ٹرمپ کا ٹویٹر اکاونٹ بحال کر دیا گیا

ایلون مسک نے زیادہ تر ٹوئٹر صارفین کی رائے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے حق میں آنے کے بعد سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹ کو بحال کردیا

1908366
"آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو" ٹرمپ کا ٹویٹر اکاونٹ بحال کر دیا گیا

 ٹوئٹر کے چیف ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کر دیا۔

ایلون مسک نے زیادہ تر ٹوئٹر صارفین کی رائے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کے حق میں آنے کے بعد سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹ کو بحال کردیا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر   گزشتہ دنوں  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی سے متعلق لوگوں کی رائے جاننے کے لیے ایک پول کروایا تھا۔

اس پول پر 51.8 فیصد لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کی حمایت میں جبکہ 48.2 فیصد لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

پول کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ اپنی رائے دے چکے ہیں، ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کر دیا جائے گا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک مشہور لاطینی محاورہ بھی لکھا ہے جس کا مطلب ہے کہ آوازِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو۔



متعللقہ خبریں