چین نے "چیان" کلاس ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

مصنوعی سیارہ، جس کے نام کا مطلب چینی زبان میں "تجربہ" ہے، مبینہ طور پر خلائی ماحول کا مشاہدہ کرنے کے لیے مداری ٹیکنالوجیز کو جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے گا

1899405
چین نے  "چیان" کلاس ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے سائنسی تجربات اور زمین کے تفصیلی مشاہدات کے لیے ڈیزائن کردہ "چیان" کلاس ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

سنہوا ایجنسی کی خبر کے مطابق "Chian-20C" سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-2D راکٹ کے ذریعے صحرائے گوبی میں چیچوان سیٹلائٹ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔

بتایا گیا کہ لانچ کے بعد سیٹلائٹ منصوبہ بند ی مداری میں ٹھیک  بیٹھ  گیا۔

مصنوعی سیارہ، جس کے نام کا مطلب چینی زبان میں "تجربہ" ہے، مبینہ طور پر خلائی ماحول کا مشاہدہ کرنے کے لیے مداری ٹیکنالوجیز کو جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانچ لانگ مارچ راکٹوں کے ساتھ 445 واں کامیاب ٹرانسپورٹ مشن تھا۔



متعللقہ خبریں