امریکہ کے طبی ماہرین کا بچوں اور بڑوں کی ویکسینیشن شیڈول میں نئِ ویکسین شامل کرنے کا فیصلہ

سی ڈی سی امیونائزیشن پریکٹسز ایڈوائزری کمیٹی نےاپنی رائے شماری  کے بعد  CoVID-19 ویکسین کو  بچوں کو ان کی نشوونما کے دوران مخصوص عمروں میں لگانے کی سفارش کی ہے

1895791
امریکہ کے طبی ماہرین کا بچوں اور بڑوں کی ویکسینیشن شیڈول میں نئِ ویکسین شامل  کرنے کا فیصلہ

امریکہ  کے  سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) نے بچوں اور بڑوں کی ویکسینیشن شیڈول میں نئی ​​قسم کی کورونا وائرس (COVID-19) ویکسین شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

سی ڈی سی امیونائزیشن پریکٹسز ایڈوائزری کمیٹی نےاپنی رائے شماری  کے بعد  CoVID-19 ویکسین کو  بچوں کو ان کی نشوونما کے دوران مخصوص عمروں میں لگانے کی سفارش کی ہے۔

سفارش میں  بالغوں  کو بھی شامل کیا گیا ہے  لیکن یہ دونوں گروپوں کے لیے لازمی نہیں ہے۔

سی ڈی سی کی سفارشات پر عمل کرنے والی بہت سی ریاستیں سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لیے کیلنڈر میں کوویڈ 19 ویکسین   کو شامل کرنے  کا اختیار رکھتی ہیں۔

اطلاع کے مطابق   بچوں میں کوویڈ 19 ویکسین لگوانے کی شرح عام طور پر کم ہے، اور اگر سی ڈی سی کی سفارش ریاستوں کے پروگراموں پر لاگو کی جاتی ہے، تو یہ بچوں میں کورونا وائرس کے خلاف مدافعت بڑھا سکتی ہے۔

کچھ خاندانوں نے سی ڈی سی کے فیصلے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا، کچھ ماہرین صحت نے کیلنڈر میں کوویڈ 19 ویکسین کو شامل کرنے کی سفارش کو غیر ضروری قرا دیا ہے  اور کہا ہے کہ  اس سے موجودہ پروگرام میں دیگر ویکسین پر اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔

وفاقی حکام امریکہ میں 6 ماہ سے زیادہ عمر کے گروپوں کے لیے 2 خوراکوں میں BioNTech/Pfizer اور Moderna کمپنیوں کے تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین تجویز  پیش کرچکے ہیں ۔

سی ڈی سی کا مشاورتی بورڈ ہر سال ویکسینیشن پروگراموں کا جائزہ لینے اور اپ ڈیٹ کرنے کے لیے میٹنگ کرتا ہے تاکہ اس بات کا تعین کرنے میں معالجین کی رہنمائی کی جا سکے کہ بچوں اور بڑوں کے لیے خاص طور پر پولیو، خسرہ، پرٹیوسس اور تشنج کی ویکسین کب لگائی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں