ایک امریکی سیٹ لائٹ سے منتشر ہونےو الے ٹکڑوں سے دوسرے سیاروں کو خطرہ لا حق

مذکورہ  سیٹلائٹ  امریکی جیو سٹیشنری کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جس کا کنٹرول  سیٹلائٹ  فرم  انٹیل ساٹ کے پاس ہے

1878737
ایک امریکی سیٹ لائٹ سے منتشر ہونےو الے ٹکڑوں سے دوسرے سیاروں کو خطرہ لا حق

بروز ہفتہ ایک امریکی سیٹلائٹ کے مدار میں جزوی طور پر منتشر ہونے سے  کرہ ارض  کے گرد چکر لگانے والے دیگر  خلائی جہاز کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔

ماسکو میں قائم روسی اکیڈمی آف سائنسز کے کیلڈیش انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ میتھمیٹکس کے مطابق مذکورہ  سیٹلائٹ  امریکی جیو سٹیشنری کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جس کا کنٹرول  سیٹلائٹ  فرم  انٹیل ساٹ کے پاس ہے۔

یہ سیٹلائٹ 1999 میں Intelsat 802 سیٹلائٹ کے بیک اپ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔

سائنسدانوں نے کہا کہ دوربینیں کئی چھوٹے سائز کے ٹکڑوں کا سراغ لگا رہی ہیں جو کہ گلیکسی 11 سے ٹوٹے ہیں اور اب مدار میں موجود دیگر  مواصلاتی سیاروں کے لیے ممکنہ خطرہ ہیں۔



متعللقہ خبریں