ٹرمپ کا ٹویٹر اکاونٹ بحال کر دیا جائے گا: ایلون مسک

لندن میں ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر پابندی لگانے کا ٹوئٹر کا اقدام اخلاقی طور پر برا  فیصلہ اور انتہائی احمقانہ تھا

1825229
ٹرمپ کا ٹویٹر اکاونٹ بحال کر دیا جائے گا: ایلون مسک

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا۔

خبر کے مطابق، لندن میں ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر پابندی لگانے کا ٹوئٹر کا اقدام اخلاقی طور پر برا  فیصلہ اور انتہائی احمقانہ تھا۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے کہا کہ میرے خیال میں سابق امریکی صدر پر پابندی لگانا درست نہیں تھا۔

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنوری 2021 میں ٹوئٹر نے پابندی عائد کردی گئی تھی، اس کے جواب میں انکے حامیوں نے  کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا اور جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی تصدیق کو روکنے کی کوشش کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر پر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں