کیمرون میں ہیضے کی وباء، ہلاکتوں کی تعداد 105 ہو گئی

کیمرون میں ہیضے کی وباء کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 105 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی

1807905
کیمرون میں ہیضے کی وباء، ہلاکتوں کی تعداد 105 ہو گئی

کیمرون کے مغربی اور لوٹریل علاقوں میں ہیضے کی وباء کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 105 اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

عوامی وزیرِ صحت ماناوڈا مالاچی نے کہا ہے کہ لوٹریل اور جنوب مغربی علاقوں میں ہیضے کے 226 نئے کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اس طرح مریضوں کی کُل تعداد 4 ہزار 627 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 105 تک پہنچ گئی ہے۔ بیماری کی موت کی شرح 2،3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کل کیمرون عوامی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ہیضے کی وباء 5 ہزار قیدیوں پر مشتمل ڈوالا نیو بیل جیل میں پھیل گئی ہے۔ 127 قیدیوں کے ٹیسٹ نتائج مثبت نکلے ہیں اور وباء کے نتیجے میں 5 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں