18 سال سے زائد کی عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے درخواست دائر

بوسٹر خوراک کوویڈ 19 انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت کو 96 فیصد تک بڑھا سکتی ہے

1732076
18 سال سے زائد کی عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے درخواست دائر

 

متحدہ امریکہ میں، کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فائزر بائیو ٹیک نے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی تیسری خوراک بوسٹر کی بنیاد پر استعمال  کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے منظوری کی درخواست کی ہے۔

کمپنی نے ایف ڈی اے کے ساتھ 10 ہزار افراد پر اپنی تحقیق کے پہلے نتائج شیئر کیے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ اب وقت آگیا ہے کہ تیسری خوراک کی ویکسین مہم کو مزید وسعت دی جائے۔

تجزیات سے یہ نتیجہ اخذ ہوا ہے کہ بوسٹر خوراک کوویڈ 19 انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت کو 96 فیصد تک بڑھا سکتی ہے، جب کہ ضمنی اثرات "پہلی 2 خوراکوں میں دیکھے جانے والے اثرات سے ملتے جلتے ہیں۔"

بوڑھے امریکیوں اور دیگر کمزور گروہوں کو ستمبر سے فائزر بائیو ٹیک ویکسین کی تیسری خوراک تک رسائی حاصل ہے۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اصل میں تمام بالغوں کے لیے تیسری خوراک  کا تصور پیش کیا تھا  تا ہم  ایف ڈی اے کے سائنسی مشیروں کے اعتراض کے بعد  یہ درخواست موخر کر دی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں