سنگاپور:دنیا کی سب سے کم وزن بچی صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہو گئی

سنگاپور میں پیدا ہونے والی بچی کا وزن پیدائش کے وقت ایک سیب کے برابر یعنی 212 گرام اور لمبائی 24 سینٹی میٹر تھی اور اس بچی کی پیدائش صرف 25 ہفتوں بعد ہوئی تھی جو کہ اب صحتیاب ہوتے ہوئے گھر منتقل ہو چکی ہے

1687919
سنگاپور:دنیا کی سب سے کم وزن بچی صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہو گئی

دنیا میں سب سے کم وزن کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق،سنگاپور میں پیدا ہونے والی بچی کا وزن پیدائش کے وقت ایک سیب کے برابر یعنی 212 گرام اور لمبائی 24 سینٹی میٹر تھی اور اس بچی کی پیدائش صرف 25 ہفتوں بعد ہوئی تھی یعنی بچی معمول کے 40 ہفتوں کی پیدائش سے بھی 15 ہفتے بہت پہلے پیدا ہوئی۔

بچی کی والدہ کےبلند فشار خون کے باعث زچہ و بچہ کی جان کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر ڈاکٹروں کو  پیدائش کے مقررہ وقتِ  سے تقریباً 4 ماہ قبل ہنگامی بنیادوں پر خاتون کا آپریشن کرنا پڑا تھا۔

 پیدائش کے وقت بچی کا بچنا مشکل معلوم ہو رہا تھا تاہم 13 ماہ بعد کویک یو زوان کا وزن ایک صحت مند بچے کے برابر یعنی 6.3 کلوگرام ہو چکا ہے اور بچی کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ کویک یو زوان سے قبل پیدائش کے وقت سب سے کم وزن رکھنے والی بچی کا تعلق امریکہ سے تھا جو 2018 میں پیدا ہوئی تھی اور  پیدائش کے وقت اس کا وزن 245 گرام تھا۔



متعللقہ خبریں