زخموں پراینٹی بایئوٹکس کی جگہ شکر چھڑکیں اور فوری مندمل کریں:نئی تحقیق میں انکشاف

برطانیہ میں مقیم  زمبابوے کے شہری موزز مرانڈو زخم بھرنے کے لیے اینٹی بایوٹکس کے بجائے شکر  کا استعمال کر رہے ہیں جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں

952569
زخموں پراینٹی بایئوٹکس کی جگہ شکر چھڑکیں اور فوری مندمل کریں:نئی تحقیق میں انکشاف

 زمبابوے میں زخموں کو بھرنے کے لیے شکر کا استعمال کرنے کی کامیاب تحقیق نے اینٹی بایوٹکس کا متبادل پیش کردیا۔

خبر  کے مطابق، برطانیہ میں مقیم  زمبابوے کے شہری موزز مرانڈو زخم بھرنے کے لیے اینٹی بایوٹکس کے بجائے شکر  کا استعمال کر رہے ہیں جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں جس پر برطانیہ کی وولور ہیمپٹن یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

مرانڈو نے تجربہ گاہ  میں شکر سے زخم بھرنے کے طریقے کا مشاہدہ بھی کیا جس سے پتہ  چلا کہ زخم پر لگائے گئے شکر کے ذرات زخم کی نمی کو جذب کر کے انہیں خشک کردیتے ہیں جب کہ شکر کے ذرات زخموں تک جراثیم کو پہنچنے سے بھی روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کی بدولت زخم فوری طور پر مندمل ہو جاتے ہیں۔

موزز مرانڈو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور علاج کے پیسے نہ ہونے پر ان کے والدین زخموں پر نمک لگا دیا کرتے تھے جس سے مرانڈو کو تکلیف ہوتی تھی تاہم جب مرانڈو کے پیسے ہوتے تو وہ زخم پر شکر رکھ دیا کرتے تھے جس سے زخم جلدی بھر جاتے تھے۔

 اپنے بچپن کے انہی تجربات کو مرانڈو نے پیشہ ورانہ زندگی میں آزمایا اور حیرت انگیز طور پر کامیابی حاصل کی۔شکر سے زخم کا علاج نیا نسخہ نہیں بہت سے ممالک میں اسے کامیاب دیسی علاج تصور کیا جاتا ۔

طبی ماہرین اور فارمالوجسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایک دیسی علاج ہے جس کے سائنسی شواہد ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

اگر یہ طریقہ علاج کارگر ثابت ہوتا ہے تو اینٹی بایوٹکس کے مالی بوجھ ، سائیڈ ایفیکٹس اور جراثیم کی دوا کے خلاف بڑھتی ہوئی مدافعت کے سدباب کے لیے بہترین اور ارزاں طریقہ ثابت ہوگا لیکن ابھی اس پر بہت سا کام ہونا باقی ہے۔

 



متعللقہ خبریں