کھانے کا آرڈر بھی فیس بک سے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے فیس بک اپنے صارفین کو مزید  اپنے پیج پر مصروف رکھنے کا مقصد رکھتا ہے

826965
کھانے کا آرڈر بھی فیس بک سے

سماجی رابطوں کی ویب  سائٹ فیس بک نے  کھانوں کا آرڈر  لینے کی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  صارفین اپنے ارد گرد کے ریستورانوں سے  فیس بک  کی آپشنز"ہوم ڈلیوری" یا پھر"ریستوران سے خریدیں"   کے ذریعے   اپنی من پسند کا آرڈر دے سکیں گے۔

علاوہ ازیں   متعلقہ ریستورانوں کے بارے میں اپنے دوستوں کے تاثرات کو بھی  آرڈر کے وقت   پڑھ سکنا ممکن ہو گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے فیس بک اپنے صارفین کو مزید  اپنے پیج پر مصروف رکھنے کا مقصد رکھتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں