مقابلے میں شرکت بھی شمالی قبرص کی سیربھی

مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی   کے شمالی قبرص میں واقع کیمپس   ہائی اسکولوں اور یونیورسٹی کے طلبہ کے درمیان مقابلے بازی کے حامل" ماحول دوست"   منصوبے کی تکمیل کےلیے ذہین طلبہ کی تلاش میں ہے

680814
مقابلے میں شرکت بھی شمالی قبرص کی سیربھی

مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی   کے شمالی قبرص میں واقع کیمپس   ہائی اسکولوں اور یونیورسٹی کے طلبہ کے درمیان مقابلے بازی کے حامل" ماحول دوست"   منصوبے کی تکمیل کےلیے    ذہین طلبہ کی تلاش میں ہے۔

 اس مقابلے میں تین شعبے ہونگے جن میں ماحولیات، توانائی اور وسائل آب  سے مستفید ہونے  جیسے  موضوعات میں طلبہ کو اپنی ذہانت،ہنرمندی اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا ۔

  اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ  25 مئی  2017 ہے  جس کےلیے www.greenbrain.ncc.metu.edu.tr  ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مقابلے میں  اول آنے والے کو 1 ہزار یورو،دوسری پوزشن پر آنے والے کو 750 یورو اور تیسری پوزیشن کےلیے  500 یورو کی رقم بطور انعام دی جائے گی ۔

اس کے علاوہ اس مقابلے  کے کامیاب امیدواروں کو شمالی قبرص کی بھی سیر کروائی جائے گی ۔

 



متعللقہ خبریں