پرتگال میں دماغی طور پر مردہ خاتون نے معجزانہ طور پر ایک بچے کو جنم دیا

پرتگال میں دماغی طور پر مردہ خاتون نے معجزانہ طور پر ایک بچے کو جنم دیا تھا۔

506499
پرتگال میں دماغی طور پر مردہ خاتون نے معجزانہ طور پر ایک بچے کو جنم دیا

 

پرتگال میں دماغی طور پر مردہ خاتون نے معجزانہ طور پر ایک بچے کو جنم دیا تھا۔

اس خاتون کا دماغ تقریباً چار ماہ سے مردہ حالت میں تھا۔بچے کی پیدائش لزبن ہسپتال کے سیزرین سیکشن میں 32 ہفتوں کے بعد ہوئی اور اس کا وزن 2.35 کلوگرام ہے۔اس خاتون کو 20 فروری کو دماغ کی رگیں پھٹنے کے بعد دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا  تھا ۔اس وقت خاتون حاملہ تھیں ۔ ڈاکٹروں نے  طبعی معائنے کے بعد یہ انکشاف کیا کہ  جنم لینے والا بچہ صحت مند حالت میں ہے۔جس کے بعد بچے کے والد نے اسے اسی حالت میں رکھنے کی حامی بھری تھی۔

ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ  بچے  نے منگل کو جنم  لیا اور   وہ اچھی حالت   ہے ۔ تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہا ابھی تک وہ خاتون مصنوعی طور پر زندہ رکھا گیا ہے یا نہیں۔

 یاد رہے کہ کسی بھی خاتون کے دماغ کو مردہ قرار دیے جانے کے بعد رحم میں بچے کے پرورش پانے کا یہ طویل ترین دورانیہ ہے۔



متعللقہ خبریں