ایران کے اقدامات کے مطابق اس پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، جینٹ یلین

گزشتہ ہفتے کے حملوں سے لے کر بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں تک ایران کی کاروائیاں خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں جن کے  اقتصادی اثرات ہو سکتے ہیں

2128758
ایران کے اقدامات کے مطابق اس پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں، جینٹ یلین

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر حملے کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں کے دائرہ کار میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں جینٹ ییلن نے گزشتہ اختتام الہفتہ اسرائیل پر ایران کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا:"وزارت خزانہ ایرانی حکومت کی بدنیتی پر مبنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پابندیوں کے اختیار کو بروئے کار لانے میں اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔"

ییلن نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ ہفتے کے حملوں سے لے کر بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں تک ایران کی کاروائیاں خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں جن کے  اقتصادی اثرات ہو سکتے ہیں۔

یلین نے  کہا کہ جھڑپوں  کے  زیادہ  وسیع علاقائی اور عالمی واقع کی ماہیت اختیار کرنے  کا سد باب کرنے  کے لیے   ان پر کنٹرول کرنا   لازمی ہے، اس کے مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

جینیٹ ییلن نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے ایام میں ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

ایران کی تیل برآمد کرنے کی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے کام کر نے تا ہم  ایران کے  کچھ حد تک  تیل کی برآمدات جاری رکھنے پر زور دینے والی  ییلن نے کہا کہ اس معاملے پر  مزید کرنے کو بہت کچھ ہو  سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں