ترک معیشت اس سال 3 فیصد اور اگلے سال 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے  گی، ورلڈ بینک

کمزور عالمی معیشت، سخت مالیاتی پالیسی، چین میں سست روی اور اشیاء کی کم قیمتوں کی وجہ سے امسال یورپ اور وسطی ایشیا کے خطے کی ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتوں میں سست روی کا امکان ہے

2127033
ترک معیشت اس سال 3 فیصد اور اگلے سال 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے  گی، ورلڈ بینک

ورلڈ بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ ترک معیشت اس سال 3 فیصد اور اگلے سال 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے  گی۔

ورلڈ بینک نے یورپی اور وسطی ایشیائی معیشتوں پر اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمزور ہوتی عالمی معیشت، سخت مالیاتی پالیسی، چین میں سست روی اور اشیاء کی کم قیمتوں کی وجہ سے امسال یورپ اور وسطی ایشیا کے خطے کی ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتوں میں سست روی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ​​کی وجہ سے متاثر ہونے والے یوکرین کی معیشتوں کی ترقی کی طرف واپسی اور وسطی ایشیا میں مضبوط بحالی کی وجہ سے گزشتہ سال یورپی اور وسطی ایشیائی معیشتوں میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا، تا ہم  اس سال علاقائی معیشت کی شرح نمو 2.8 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے  مطابق  آئندہ  سال یورپی اور وسطی ایشیائی معیشت کی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ میں  واضح کیا گیا کہ ترکیہ کی معیشت رواں سال 3 فیصد اور اگلے سال 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی ۔

بینک کی رپورٹ میں یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ سخت مالی  پالیسیوں کے باعث  ماہ  مئی میں مہنگائی عروج پر پہنچنے کے بعد بتدریج کم ہونے کی توقع ہے۔

 



متعللقہ خبریں