ترکیہ: نارویجیئن جیڈ بودرم کے ساحل پر لنگر انداز ہو گیا

بحری جہاز پر 1029 افراد پر مشتمل عملہ اور 2 ہزار 459 مسافر سوار ہیں۔ مسافروں میں سے اکثریت کا تعلق امریکہ اور کینیڈا سے ہے

2042427
ترکیہ: نارویجیئن جیڈ بودرم کے ساحل پر لنگر انداز ہو گیا

بہاماس کا پرچم بردار کروز بحری جہاز " نارویجیئن جیڈ" ترکیہ کے سیاحتی ضلعے 'مُوعلا' کی تحصیل بودرم کے ساحل پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

روڈوس بندرگاہ کے بعد 294 میٹر لمبا یہ دیو ہیکل سیاحتی بحری جہاز 'بودرم کروز پورٹ جیٹی' پر پہنچ گیا ہے۔

بحری جہاز پر 1029 افراد پر مشتمل عملہ اور 2 ہزار 459 مسافر سوار ہیں۔ مسافروں میں سے اکثریت کا تعلق امریکہ اور کینیڈا سے ہے۔

سیاح، کسٹم امُور طے کرنے کے بعد جہاز سے اُترے اور ساحلی پٹّی پر چہل قدمی کی اور بازار سے خریداری کی۔

اس کے علاوہ  بہاماس  کی پرچم بردار "ایمرالڈ ساکارا" نامی 110 میٹر لمبی پُر آسائش یاٹ بھی ترکیہ کے سیاحتی ساحلی مقام' کُش اداسی' پہنچ کر لنگر انداز ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں