ترک ریاستوں کے مابین اقتصادی وتجارتی تعاون کے لیے ترک سرمایہ کاری فنڈ کا قیام

"ترک سرمایہ کاری فنڈ کے قیام  میں ہمارا سب سے اہم مقصد ترک ریاستوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کو  یقینی بنانا ہے۔"

2141150
ترک ریاستوں  کے مابین اقتصادی وتجارتی تعاون کے لیے ترک سرمایہ کاری فنڈ کا قیام

ترک ریاستوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ترک سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ مہمت شمشیک نے استنبول میں ترک سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کے اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیر شمشیک نے  بتایا  کہ یہ فنڈ 500 ملین ڈالر کے سرمائے سے قائم کیا جائے گا۔

"ترک سرمایہ کاری فنڈ کے قیام  میں ہمارا سب سے اہم مقصد ترک ریاستوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کو  یقینی بنانا ہے۔"

ترک سرمایہ کاری فنڈ سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کو تیز کرے گا اور متعدد شعبوں میں منصوبوں کی معاونت  اورفنی   مدد فراہم کرے گا۔

یہ فنڈ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سیاحت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور اقتصادی ترقی  کے عمل میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

متعللقہ خبریں