ترکیہ: سال کی دوسری تہائی میں بیروزگاری کی شرح میں 0،3 پوائنٹ کمی

ملک میں بیروزگاری کی شرح 0،3 پوائنٹ کی کمی سے 9،7 فیصد کی شرح پر آ گئی ہے: ترکیہ محکمہ شماریات

2025834
ترکیہ: سال کی دوسری تہائی میں بیروزگاری کی شرح میں 0،3 پوائنٹ کمی

ترکیہ میں رواں سال کی دوسری تہائی میں بمقابلہ پہلی تہائی کے بیروزگاری کی شرح 0،3 فیصد کمی کے ساتھ 9،7 فیصد رہ گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات نے سال کی  دوسری تہائی میں ' فی کنبہ صاحبِ روزگار فردی قوّت تحقیقی سروے' کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کی رُو سے ملک میں بیروزگاری کی شرح 0،3 پوائنٹ کی کمی سے 9،7 فیصد کی شرح پر آ گئی ہے۔

سال 2023 کی دوسری تہائی میں روزگار حاصل کرنے والے افراد میں گذشتہ تہائی کے مقابلے میں ایک لاکھ 15 ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح ملک میں کام کرنے والے افرادی قوّت 3 کروڑ 15 لاکھ 13 ہزار افراد ہو گئی ہے۔

ملک میں روزگار کی شرح بھی 0،1 پوائنٹ کے اضافے سے 48،2 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں