ترکیہ: بیروزگاری کی شرح 0،5 پوائنٹ کی کمی سے 9،5 فیصد رہ گئی

ماہِ مئی میں، 15 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد میں، بیروزگاروں کی تعداد اپریل کے مقابلے میں ایک لاکھ 93 ہزار افراد کم رہی ہے: ترکیہ محکمہ شماریات

2009206
ترکیہ: بیروزگاری کی شرح 0،5 پوائنٹ کی کمی سے 9،5 فیصد رہ گئی

ترکیہ میں ماہِ مئی کے دوران بیروزگاری کی شرح مارچ 2014 کی سطح تک سُکڑ گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ شماریات نے  ماہِ مئی  کی افرادی قوت کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ماہِ مئی میں، 15 سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد میں، بیروزگاروں کی تعداد اپریل کے مقابلے میں ایک لاکھ 93 ہزار افراد کی کمی سے 33 لاکھ 28 ہزار  افراد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح بیروزگاری کی شرح 0،5 پوائنٹ کی کمی سے 9،5 فیصد رہ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مردوں میں بیروزگاری کی شرح 7،7 فیصد اور عورتوں میں 13 فیصد ہے۔

مئی میں نوجوان آبادی میں بیروزگاری کی شرح اپریل کے مقابلے میں 1،6 پوائنٹ کی کمی سے 17 فیصد رہ  گئی ہے۔



متعللقہ خبریں