امارات کا قطر کے حق میں اہم فیصلہ،عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں کی میزبانی سےاپنا نام واپس لےلیا

متحدہ عرب امارات نے سال 2026 میں منعقد ہونے والے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے اجلاسوں کی میزبانی کےلیے امیدواروں کی فہرست میں شامل اپنا نام قطر کے حق میں واپس لے لیا ہے

1958669
امارات کا  قطر کے حق میں اہم فیصلہ،عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں کی میزبانی سےاپنا نام واپس لےلیا

 متحدہ عرب امارات نے سال 2026 میں منعقد ہونے والے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے اجلاسوں کی میزبانی کےلیے امیدواروں کی فہرست میں شامل اپنا نام قطر کے حق میں واپس لے لیا ہے۔

  دیوان امیر قطر کےمطابق،امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

 اس بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان  برادرانہ تعلقات کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لینے سمیت  علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 النہیان نے امیر قطر سے بات چیت میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اُن کا ملک  سال 2026 میں منعقد ہونے والے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک  کے اجلاسوں کی میزبانی کےلیے اپنا نام قطر کے حق میں واپس لے رہا ہے۔

 امیر قطر نے  اس حوالے سے تعاون پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کیا ۔



متعللقہ خبریں