پرتگال نے روسی سرمایہ کاروں پر اپنی "گولڈن ویزا" پالیسی بند کر دی

روزنامہ پبلیکو کے مطابق، یوکرین پر حملوں کے باعث ماسکو پر عائد یورپی پابندیوں کے جواز میں پرتگال نے یہ اقدام اٹھایا ہے

1878662
پرتگال نے روسی سرمایہ کاروں پر اپنی "گولڈن ویزا" پالیسی بند کر دی

 پرتگال نے سرمایہ کاری کے جواب میں 10 روسی سرمایہ کاروں  کےلیے گولڈن ویزا سہولت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

 روزنامہ پبلیکو کے مطابق، یوکرین پر حملوں کے باعث ماسکو پر عائد یورپی پابندیوں کے جواز میں پرتگال نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔

واضح رہے کہ سال رواں کے دوران پرتگال نے  43 روسیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا تھا۔

 پرتگال نے گولڈن ویزہ پالیسی سے  سال رواں کے دوران اب تک 27 کروڑ 78 لاکھ یورو کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی تھی ۔

 روس۔یوکرین جنگ کے بعد  یونان،جمہوریہ چیکاور مالٹا سمیت متعدد یورپی ممالک نے گولڈن ویزا پروگرام ملتوی کر دیا تھا جبکہ یونان نے  سرمایہ کاری کی حد کو ڈھائی لاکھ یورو سے بڑھا کر5 لاکھ یورو کر دیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں