عالمی اقتصادی نقطہ نظر کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں مسلسل اضافہ: صدر کرسٹالینا جارجیوا

کرسٹالینا جارجیوا نے انڈونیشیا میں جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں اپنی  اپنے خطاب  میں اقتصادی نقطہ نظر کے بارے میں جائزہ  پیش کیا ہے

1855811
عالمی اقتصادی نقطہ نظر کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں مسلسل اضافہ: صدر کرسٹالینا جارجیوا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی نقطہ نظر کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے  اور اگر صورتِ حال ایسی ہی رہی تو مستقل  میں   افراط زر  میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے انڈونیشیا میں جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں اپنی  اپنے خطاب  میں اقتصادی نقطہ نظر کے بارے میں جائزہ  پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عالمی اقتصادی صورتِ حال کوئی زیادہ اچھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی صورتِ حال خراب ہوتی جا رہی ہے اور غیر یقینی صورتحال ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف نے جن منفی خطرات کے بارے میں پہلے خبردار کیا تھا اب وہ حقیقت کا روپ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

جارجیوا نے کہا کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین میں جو جنگ شروع کی تھی اس میں شدت آگئی جس سے اجناس اور خوراک کی قیمتوں  میں بے حد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عالمی مالیاتی حالات توقع سے زیادہ خراب ہوتے جا رہے ہیں  اور  نئی قسم کی کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عالمی سپلائی چینز میں جاری رکاوٹوں کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر دباؤ  میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں