سری لنکا میں احتجاج،پولیس نے 21 مظاہرین کو گرفتار کرلیا

سری لنکا  میں اقتصادی بحران کے باعث صدر گوٹا بایا راجا پاکسے کے استعفی کا مطالبہ کرنے  کےلیے ایوان صدر میں داخلے کی کوشش میں ملوث 21افراد گرفتار کرلیے گئے

1846298
سری لنکا میں  احتجاج،پولیس نے 21 مظاہرین کو گرفتار کرلیا

 سری لنکا  میں اقتصادی بحران کے باعث صدر گوٹا بایا راجا پاکسے کے استعفی کا مطالبہ کرنے  کےلیے ایوان صدر میں داخلے کی کوشش میں ملوث 21افراد گرفتار کرلیے گئے۔

 کولمبو پیج نامی اخبار کے مطابق، پولیس نے  ایوان صدر میں داخلے  اور وزارت خزانہ  کے خارجی  دروازے پر  مظاہرین کو روکنے کی  کوشش کی ۔

 پولیس نے4 خواتین سمیت 21 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنہیں بیان لینے کے بعد عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 حکام کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد  کے وزارت خزانہ کے دورے سے قبل علاقے کو  مظاہرین سے پاک کرنے کےلیے یہ کاروائی کی گئی ہے۔

 اقتصادی بحران کے باعث 9 دسمبر سے اب تک  سری لنکن صدر اور حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا گیاہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد  قرضوں پر مبنی معاہدے کی شرائط  پر بات چیت کےلیے دس روز تک سری لنکا میں رہے گا۔

سری لنکا  کو اس وقت  4 تا 5 ارب ڈالر کے قرضے درکار ہے



متعللقہ خبریں