تیل کی یومیہ پیداوار میں 1.6ملین بیرل کمی،روس راضی ہوگیا

وزارت توانائی کے ایک عہدے دار کے بقول ماسکو انتظامیہ نے اوپیک اور غیررکنی تیل برآمد کنندہ ممالک   کے درمیان طے  معاہدے کی صورت میں تیل کی یومیہ پیدوار میں ایک اعشاریہ چھ ملین  بیرل کمی کا اعلان کیا ہے

1394426
تیل کی یومیہ پیداوار میں 1.6ملین بیرل کمی،روس راضی ہوگیا

روس نے پٹرول کی پیٹرول کی پیداوار ایک اعشاریہ چھ ملین بیرل کم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
 روسی خبر ایجنسی تاس کے مطابق ، وزارت توانائی کے ایک عہدے دار کے بقول ماسکو انتظامیہ نے اوپیک اور غیررکنی تیل برآمد کنندہ ممالک   کے درمیان طے  معاہدے کی صورت میں تیل کی یومیہ پیدوار میں ایک اعشاریہ چھ ملین  بیرل کمی کا اعلان کیا ہے۔
عہدے دار نے مزید کہا کہ سال رواں   کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے  اس کمی کے بعد پیدوار کا تناسب چودہ فیصد کے  برابر ہو گا۔
 یاد رہےکہ سعودی عرب ،اوپیک اور روس کی زیر قیادت تیل کے بعض غیر رکنی برآمد کنندہ ممالک  کے درمیان ایک منصفانہ معاہدہ طے کرنے کےلیے  ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاا تھا جس کا انعقاد آج بذریعہ  ویڈیو کانفرنس ہو رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں