"ایپل" امریکہ کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

ڈیجیٹل الیکٹرانک کمپنی اپیل نے گزشتہ  روز ایک ٹریلین ڈالر کے سرمائے کے ساتھ امریکہ کی سب سے بڑی پبلک کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

1024956
"ایپل" امریکہ کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

ڈیجیٹل الیکٹرانک کمپنی اپیل نے گزشتہ  روز ایک ٹریلین ڈالر کے سرمائے کے ساتھ امریکہ کی سب سے بڑی پبلک کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

اپیل کو یہ مقام حاصل کرنے میں لگ بھگ 40 سال کا عرصہ لگا اور اس کامیابی کا سہرا کمپنی کے آئی فون کو جاتا ہے،جس کی دنیا بھر میں  طلب  ہے اور اس سے حاصل ہونے والے منافع نے اپیل کو امریکہ کی سب سے زیادہ سرمائے کی حامل کمپنی کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایپل  کے  حصص میں گزشتہ  روز 2.8 فی صد کا اضافہ ہوا جس سے منگل سے شروع ہونے والے تسلسل میں یہ اضافہ 9 فی صد تک پہنچ گیا۔

 ایپل کے  حصص میں حالیہ اضافہ اس وقت شروع ہوا جب کمپنی کی جون کی سہ ماہی میں توقع سے زیادہ منافع ظاہر ہوا اور اس نے اپنے 20 ارب ڈالر کے حصص خود خرید لیے۔

اس وقت بازار میں آئی فون کی آٹھویں نسل موجود ہے اور اس کے" آئی فون ایکس" کی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر پذیرائی کی جا رہی ہے جس کا نتیجہ جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں اندازوں سے زیادہ منافع کی شکل میں ظاہر ہوا ہے۔

پچھلے سال اپیل کا منافع 229 ارب ڈالر تھا جس نے اسے سب سے زیادہ منافع بخش پبلک کمپنی بنا دیا تھا۔

بازار حصص میں دوسرے نمبر پر  ایمزون ہے   جس کا سرمایہ 880 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے اور اس کے بعد مائیکرو سافٹ کا نمبر آتا ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جس رفتار سے ایمزون کا دائرہ اور منافع بڑھ رہا ہے وہ آنے والے  سالوں  میں اپیل کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں