پاکستان میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے 63 افراد جان بحق

حکام نے  کہا ہے کہ  موسم کی خراب صورتحال اور شدید بارشوں   کی وجہ سے  ریسکیو  کام منفی طور پر متاثر  ہو سکتا ہے

2128853
پاکستان میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے 63 افراد جان بحق

پاکستان میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہو گئی ہے ۔

پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ترجمان خورشید انور نے ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے حوالے سے بیان  جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے صوبوں میں ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والی شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 63 ہو گئی، اور تقریباً 1,370 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔

حکام نے  کہا ہے کہ  موسم کی خراب صورتحال اور شدید بارشوں   کی وجہ سے  ریسکیو  کام منفی طور پر متاثر  ہو سکتا ہے ۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سے بات کرتے ہوئے، پاکستان کے محکمہ موسمیات کے اہلکار ظہیر احمد بابر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئیں اور کہا، "اس ماہ پاکستان بھر میں معمول سے 61 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں موسمیاتی تبدیلی پہلے ہی واقع ہو چکی ہے۔  



متعللقہ خبریں