آزاد کشمیرالیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی

1680099
آزاد کشمیرالیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔

 پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔

 ایل اے 16 باغ کے نتائج روک دیے گئے۔ چار پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا۔

آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب سرکاری نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں ووٹ ڈالے گئے۔

پاکستان کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے 6 نشستیں وادی کشمیر اور 6 جموں کے مہاجرین کے لئے مختص ہیں۔



متعللقہ خبریں