اسرائیلی فوج کے حملے جاری ،24 گھنٹوں میں درجنوں فلسطینی جاں بحق

شبِ تاریکی میں بھی اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی  جاں بحق  ہوگئے

2133210
اسرائیلی فوج کے حملے جاری ،24 گھنٹوں میں درجنوں فلسطینی  جاں بحق

شبِ تاریکی میں بھی اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی  جاں بحق  ہوگئے۔ 

اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔

 دوسری جانب، رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک واحد بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی،

 اس طرح سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب  قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، حماس کا وفد آج قاہرہ میں ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔



متعللقہ خبریں