ایران کے اعلی فوجی و سرکاری حکام پر پابندیاں،آسٹریلیا سے احتجاج

ایرانی امور خارجہ کے مطابق،آسٹریلوی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ  دے دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  ایران کے بعض اعلی فوجی حکام اور بعض ادارون پر پابندیوں کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر ذمے دارانہ ہے  جس کا جواب ایران بھی دینے کا حق رکھتا ہے

2140241
ایران کے اعلی فوجی و سرکاری حکام پر پابندیاں،آسٹریلیا سے احتجاج

 ایران نے اپنے اعلی فوجی و  حکومتی حکام پر پابندیوں کے جواز میں آسٹریلولی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے ۔

 ایرانی امور خارجہ کے مطابق،آسٹریلوی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ  دے دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  ایران کے بعض اعلی فوجی حکام اور بعض ادارون پر پابندیوں کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر ذمے دارانہ ہے  جس کا جواب ایران بھی دینے کا حق رکھتا ہے ۔

آسٹریلوی امور خارجہ نے  14 مئی کو اپنے تحریری بیان میں واضح کیا تھا کہ ایران  مشرق وسطی کے توازن کو خراب کرنے کے درپے ہے جس کے جواز میں وزیر دفاع محمد رضا عشتیانی اور القدس بریگیڈ کے کمانڈر اسماعیل کعانی  سمیت 5 مزید  اعلی حکام پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں