مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

وزیر خارجہ سامح شکری غزّہ  کے حالات اور مسئلہ فلسطین سے متعلق متعدد اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے: مصر وزارت خارجہ

2132841
مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن السفادی، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں متوقع فورم کی غزّہ سے متعلقہ نشست میں شرکت کریں گے۔

مصر وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "مصر کے وزیر خارجہ فورم کے علاوہ بھی غزّہ  کے حالات اور مسئلہ فلسطین سے متعلق متعدد اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے"۔

اردن وزارت خارجہ نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ السفادی غزّہ کے لئے متوقع اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور متعدد  دو طرفہ مذاکرات  کریں گے۔

واضح رہے کہ ریاض اقتصادی فورم "گلوبل تعاون" اور ترقی کے لئے انرجی"  کے عنوانات کے ساتھ 28 تا 29 اپریل کو منعقد ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں