"اسیروں کی بازیابی" مشتعل لواحقین نے اسرائیلی پارلیمان پر دھاوا بول دیا

اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اکثر مظاہرے کرتے ہیں جس میں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی وجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

2124691
"اسیروں کی بازیابی" مشتعل لواحقین نے اسرائیلی پارلیمان پر دھاوا بول دیا

حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے ردعمل میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں نے مغربی  القدس میں اسرائیلی پارلیمان پر دھاوا بول دیا۔

کارکنان جو قیدیوں کی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتے تھے انہوں نے مہمان خانے  کی کھڑکیوں  پر پیلا   پھینک دیا جبکہ   حزب اختلاف  کے ارکانِ پارلیمان نے بھی اسیران کے لواحقین کی حمایت کی۔

قیدیوں کے لواحقین اور مظاہرین کو حفاظتی  اہلکاروں نے بعد ازاں پیچھے دھکیل دیا جنہوں نے پارلیمان میں منعقدہ اجلاس کے دوران یہ کارروائی کی   تھی ۔

اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اکثر مظاہرے کرتے ہیں جس میں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی وجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں اور حکومت مخالف گروہوں سمیت ہزاروں مظاہرین نے 2 اپریل کی شام مغربی  القدس میں نیتن یاہو کے گھر کے سامنے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے مد بھیڑ کی تھی جبکہ کچھ مظاہرین پولیس کی رکاوٹ کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے جس پر   حفاظتی قوتوں نے مظاہرین کے خلاف سخت مداخلت کی تھی ۔

متعللقہ خبریں