اسرائیلی فورسز کےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپے

عینی شاہدین سے  حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہروں جنین، طلکریم، رام اللہ، الخلیل  اور کالکیلیا پر چھاپے مارے ہیں

2123129
اسرائیلی فورسز کےمقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپے

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران ایک خاتون سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاہے ۔

عینی شاہدین سے  حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہروں جنین، طلکریم، رام اللہ، الخلیل  اور کالکیلیا پر چھاپے مارے ہیں ۔

چھاپوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ایک خاتون سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

7 اکتوبر سے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملہ شروع کیا ہے اس وقت  سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی  القدس میں فلسطینیوں کے خلاف حراستوں، چھاپوں اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں