اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 490 ہو گئی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 173 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں

2121130
اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 490 ہو گئی

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 490 ہو گئی ہے ۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 173 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 102 فلسطینی زخمی ہوئے۔

جس کے بعد 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 32 ہزار 490 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 889 ہو گئی۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا  ہے کہ ملبے  تلے اور سڑکوں کے کنارے اب بھی لاشیں موجود ہیں لیکن اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث طبی ٹیمیں اور شہری دفاع کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکے۔



متعللقہ خبریں