امریکی طیاروں کا اسد نواز ایرانی گروپوں کے اڈوں پر حملہ

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد  جنگی طیاروں نے دیر الزور کے مرکز ،البوکمال اور المیادین نامی قصبے میں  اسلحے کے گودام سمیت دس مختلف  فوجی  اڈوں پر  بمباری کی

2120354
امریکی طیاروں کا اسد نواز ایرانی گروپوں کے اڈوں پر حملہ

امریکہ نے شام کے صوبے دیر الزور میں اسد انتظامیہ کے زیر حمایت ایرانی گروپوں کے اڈوں پر فضائی حملہ کیا ہے ۔

 الوطن نامی اخبار نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ نے دیر الزور پر فضائی حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد  جنگی طیاروں نے دیر الزور کے مرکز ،البوکمال اور المیادین نامی قصبے میں  اسلحے کے گودام سمیت دس مختلف  فوجی  اڈوں پر  بمباری کی ۔

 امریکہ نے اس بارے میں کسی قسم  کا تبصرہ نہیں کیا ہے  البتہ  شامی اتنظامیہ کے قریبی  میڈیا  نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں ایک ایرانی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں