امکان ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جلد ہو جائے گی: بلنکن

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امداد کی ترسیل کے لیے غزہ تک سمندری پل  کا کام 2 ہفتوں بعد شروع ہو جائے گا  البتہ  حماس کو غزہ میں انسانی حالات کی پرواہ نہیں ہے اور نہ وہ مذاکرات میں رعایت دے گی

2118149
امکان ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جلد ہو جائے گی: بلنکن

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کو رفح میں آپریشن کے بجائے متبادل اقدامات کی تجاویز دی ہیں جن  پر بات چیت اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ امداد کی ترسیل کے لیے غزہ تک سمندری پل  کا کام 2 ہفتوں بعد شروع ہو جائے گا  البتہ  حماس کو غزہ میں انسانی حالات کی پرواہ نہیں ہے اور نہ وہ مذاکرات میں رعایت دے گی۔

انٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ ہیں وہ سعودی عرب سے مصر جائیں گے اور پھر اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

 واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے امریکی وزیرخارجہ کا مشرق وسطیٰ کا یہ چھٹا دورہ ہے۔



متعللقہ خبریں