امریکہ نے اردن کی مدد سے مزید کھانے کے پیکٹ غزہ بھِیجے ہیں

امریکی فوج نے کہا کہ امریکہ اور اردن نے گزشتہ روز غزہ کے فلسطینیوں کے لیے بذریعہ پیراشوٹ ایک نئی فضائی امداد بھیجی ہے جس میں 11,500 سے زیادہ کھانوں کے پیکٹ  تھے

2114242
امریکہ نے اردن کی مدد سے مزید کھانے کے پیکٹ غزہ بھِیجے ہیں

امریکی فوج نے کہا کہ امریکہ اور اردن نے گزشتہ روز غزہ کے فلسطینیوں کے لیے بذریعہ پیراشوٹ ایک نئی فضائی امداد بھیجی ہے جس میں 11,500 سے زیادہ کھانوں کے پیکٹ  تھے۔

غزہ میں امریکی نواز اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے زیادہ تر 2.3 ملین افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور یہ خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا باعث بنی ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام  نے کہا کہ تازہ ترین فضائی امداد شمالی غزہ میں بھیجی گئی اور اس میں چاول، آٹا، پاستا اور ڈبوں میں بند کھانا شامل تھا۔

پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ نے اس ماہ تقریباً 135,000 کھانے کے پیکٹ پیراشوٹ کے ذریعے فضا سے بھیجے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی امریکی فوج کو سمندری راستے سے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے ایک عارضی بندرگاہی نظام بنانے کا حکم دیا ہے۔

 یاد رہے کہ پینٹاگون نے  گزشتہ جمعہ کے روز کہا تھا کہ اسے تیار اور فعال ہونے میں 60 دن لگ سکتے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں