غزہ، ایک بار پھر اسرائیل نے امداد کے منتظر فلسطینیوں کو بھون ڈالا

حملے میں 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے

2114276
غزہ، ایک بار پھر اسرائیل نے امداد کے منتظر فلسطینیوں کو بھون ڈالا

غزہ کی پٹی میں امدادی ٹریلروں کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس یونٹ کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرق میں کویت  چوک کے قریب امدادی  سامان کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔

بسال نے بتایا کہ اس  حملے میں کئی  معصوم انسان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافانے اطلاع دی ہے کہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جنوبی شہر رفح کے الا-سعودی محلے میں ایک مکان پر بمباری سے کچھ افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی بتایا گیا  ہے کہ اسرائیل نے خان یونس شہر کے اباسان الکبیرہ اور حوزہ کے علاقوں پر توپ سے  گولے برسائے ،  جس  سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں