اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری

فلسطینی سرکاری ایجنسی وفا کی خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں میں نصیرات اور بورائج پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی ہے

2108993
اسرائیلی فوج  کے غزہ پر حملے جاری

اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بستیوں پر کیے گئے حملوں میں مزید 30 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

فلسطینی سرکاری ایجنسی وفا کی خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں میں نصیرات اور بورائج پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کیمپوں پر حملوں میں جان سے ہاتھ دھونے والے 25 فلسطینیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

بتایا گیا کہ ان حملوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے براہ راست گھروں کو نشانہ بنایا  ہے ۔  ملبے تلے دبی کئی لاشیں ابھی تک نہیں مل سکی ہیں ۔

خبر میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔

7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 12 ہزار 660 بچوں اور 8 ہزار 570 خواتین سمیت 29 ہزار 954 فلسطینی شہید اور 70 ہزار 325 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

 

ملبے تلے اب بھی ہزاروں افراد کی لاشیں موجود ہیں جنہیں ابھی تک نہیں نکالا جاسکا ہے ۔ علاوہ ازیں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں جہاں لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے  کو نشانہ بنا کر شہریوں کے انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں