ایران: غزّہ میں جاری قتل عام نے انسانی حقوق کے عالمگیر ریکارڈ کو داغدار کر دیا ہے

غزّہ میں عورتوں اور بچوں کے قتل عام نے انسانی حقوق کے عالمگیر ریکارڈ کو داغدار کر دیا ہے: وزیر خارجہ امیر عبداللہیان

2107557
ایران: غزّہ میں جاری قتل عام نے انسانی حقوق کے عالمگیر ریکارڈ کو داغدار کر دیا ہے

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ غزّہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری قتل عام نے انسانی حقوق کے عالمگیر ریکارڈ کو داغدار کر دیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق عبداللہیان نے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی 55 ویں نشست میں غزّہ پر اسرائیلی حملوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ میں عورتوں اور بچوں کے قتل عام نے انسانی حقوق کے عالمگیر ریکارڈ پر دھبہ لگا دیا ہے۔ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزّہ پر برّی، بحری اور فضائی حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں نے فلسطینی عوام کو بھوک اور قحط کا شکار کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ اللہیان نے کہا ہے کہ ہمیں نسل کشی کے دوام کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ اس وقت ہمیں دنیا کے شرمناک ترین اخلاقی و انسانی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی ہے کہ غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے مقابل زیادہ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔



متعللقہ خبریں